مالی سال

رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر محاصل میں36.6 فیصدریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر محاصل میں36.6 فیصدریکارڈ اضافہ دیکھاگیا۔ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کے مطابق ایف بی آر نے جولائی تا اکتوبر 1841 ارب روپے کا نیٹ ریونیوحاصل کیا۔اسد طاہر جپہ نے کہا کہ مقر ر کردہ ہدف 1608ارب روپے سے 233ارب روپے زائد ریونیو حاصل ہوا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق پچھلے سال اس عرصہ کے ریونیو 1347 ارب روپے کے مقابلے میں محصولات میں ریکارڈ 36.6 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔ اسد طاہر جپہ نے کہاکہ ایف بی آر نے ماہ اکتوبر کے اعدادو شمار بھی جاری کر دیئے۔ترجمان ایف بی آر نے کہاکہ ماہ اکتوبر میں ریونیو نیٹ کولیکشن 440ارب روپے رہا،پچھلے سال اکتوبر 2020کے نیٹ ریوینیو337 ارب روپے کے مقابلے میں30.5 فیصد زائد ریونیو حاصل ہوا۔

اسد طاہر جپہ کے مطابق گراس ریونیو جولائی اکتوبر 2020 کے1413ارب روپے کے مقابلے میں اس سال اس عرصہ میں 36.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 1932ارب روپے رہا۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق جولائی اکتوبر 2021 میں91 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے۔ اسد طاہر جپہ کے مطابق پچھلے سال اس عرصہ میں66 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے تھے۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق ریفنڈز کے اجراء میں 37.7 فیصد اضافہ ہوا۔