طاہر اشرفی 185

رواں سال 60 ہزار افراد حج کرسیں گے، کورونا ویکسین لازمی لگوانی ہو گی ،طاہر اشرفی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال 60 ہزار افراد حج کرسکیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے بتایا کہ حج کے لئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہو گی، احتیاط تدابیر پر بھی عمل کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حج کے خواہشمند افراد کو میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کروانا ہو گا، رپورٹ میں یہ تصدیق کروائی جائے کہ امیدوار 6 ماہ کے دوران بیمار نہیں ہوئے۔

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کا مذکورہ فیصلہ خوش آئند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں