ڈالر کی ایکسپورٹ 145

رواں سال 38ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کا ہدف رکھا گیا ہے، برآمدات بھی چالیس ارب ڈالر تک ہوسکتی ہیں، عبد الرزا ق دائود

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ رواں سال 38ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کا ہدف رکھا گیا ہے، برآمدات بھی چالیس ارب ڈالر تک ہوسکتی ہیں۔اسلام آباد میں فرسٹ فارما سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق دائود نے کہاکہ فارما انڈسٹری درست سمت کی جانب گامزن ہے، ہم نے فارما انڈسٹری کو مضبوط بنانا ہے,ہم نے اپنی ایکسپورٹس پر توجہ دینی ہے۔ انہوںنے کہاکہ رواں سال 38 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کا ہدف رکھا ہے،خدمات اور اشیا کی برآمدات کا یہ ہدف رکھا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال ہے کہ برآمدات 40 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہیں،فارماسوٹیکلز کے علاوہ دیگر صنعتوں میں بہتری آ رہی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بنک سے کہا ہے فارماسوٹیکلز کی صنعت کیلئے خصوصی ٹرف نکالا جائے، ہمیں ڈرگ ایکٹ اور ڈریپ ایکٹ میں ترامیم لانی ہوں گی،فارماسوٹیکلز کی پالیسی اور پرائس کو الگ الگ کرنے کی ضرورت ہے،معاون خصوصی سی پیک خالد منصورنے کہا کہ پاکستان کی اکانومی اور پاور کرائسز پر قابوپانے کیلئے چائنہ سے معاہدے کیے گئے تھے13بلین ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں