شراب کی فروخت

“رندو اب ٹھکانہ کہیں اور کرو”لاہور میں پرمٹ کے بغیر شراب کی فروخت بند۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

لاہور میں پرمٹ کے بغیر شراب کی غیرقانونی فروخت بند کردی گئی یے۔
مال روڈ پر پرل کانٹینل اور ڈیوس روڈ پر واقع ایمبیسڈر ہوٹلز پر تعینات ای ٹی او ایکسائز لاہور ملک فرقان احمد نے تعیناتی کے اگلے ہی روز چارج سنبھالنے کے بعد L-2کے لائسنس کے تحت پرمٹ پر پرچون میں شراب فروخت کرنے والے دونوں ہوٹلز کے باررومز مینجرز کو باور کروادیا کہ ایکسائز ایکٹ 1914 اور حد آرڈیننس 1979 کے مطابق شراب صرف اور صرف پرمٹ ہولڈر غیر مسلموں کو ہی فروخت کی جاسکتی ہے۔اور کسی بھی مسلمان یا نان پرمٹ ہولڈر غیر مسلم کو شراب فروخت کرنے کا غیر قانونی اور قبیح دھندہ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 شراب کی فروخت
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ای ٹی او ایکسائز لاہور ملک فرقان احمد کہتے ہیں کہ صوبائی سیکرٹری صائمہ سعید اور محکمے کے ڈائیریکٹر جنرل رفاقت علی انہیں خاص طوپر اسی لیئے لاہور لائے ہیں کہ شہر میں شراب کی غیر قانونی فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور وہ اپنے ڈی اور سیکرٹری کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے ہرصورت وعدے کی پاسداری کرینگے اور پرمٹ ہولڈرز کے علاوہ کسی کو بھی شراب نہیں مل سکے گی۔

 شراب کی فروخت
دوسری طرف ذرائع نے ای ٹی او ایکسائز کے اس ایکشن کو محض ایک “بڑھک” قرار دیتے ہوئے کہا یے کہ ای ٹی او ایکسائز محض اپنا رعب جمانے کے لیے سختی کررہے ہیں۔پرمٹ پر شراب فروخت ہونے سے محکمے کو ریونیو کی مد میں بڑا نقصان ہوگا۔جو سیکرٹری و ڈی جی برداشت نہیں کرینگے۔

 شراب کی فروخت
اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وینڈ فیس کی مد میں ریونیو ٹارگٹ پہلے ہی پورا نہیں ہورہا۔ کیونکہ رواں مالی سال میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ ایکسائز کی وینڈ شاپس کی مد میں 1 ارب 78 کروڑ کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جبکہ اب تک 1ارب 7کروڑ روپے ہی حاصل کیے جا سکے ہیں۔ اور محکمےکو 70 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔