رمیز راجہ 188

رمیز راجہ کے نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے امیدوار میں شامل ہونے کا امکان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان رمیز راجہ کے نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے امیدوار میں شامل ہونے کا امکان ہے، موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی تین سالہ مدت 18 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔کرکٹ بورڈ کے پیٹرن کی حیثیت سے وزیراعظم عمران خان آئندہ چند روز میں گورننگ بورڈ میں دو نام دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کا نام شامل کیے جانے کی باتیں گردش کر رہی ہیں۔رمیز راجہ کرکٹ سے الگ ہونے کے بعد کافی عرصے سے کرکٹ کمینٹری کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں