پہلا روزہ

رمضان کا پہلا روزہ انشاء اللہ 14 اپریل کو ہوگا، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لآئن)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ رمضان کا پہلا روزہ انشاء اللہ 14 اپریل کو ہوگا۔ ہفتہ کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایاکہ رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا۔

جاری بیان کے مطابق رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو دیکھا جائے گا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق رمضان کا پہلا روزہ انشاء اللہ 14 اپریل کو ہوگا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق چاند اسلام آباد،لاہور،پشاور اور کراچی میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا