شیخ رشید 17

رمضان میں نو مئی کے مقدمات کے ملزمان کو معافی ،پاکستان کیلئے اچھا ماحول پیدا کریگی’ شیخ رشید

راولپنڈی( رپورٹنگ آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں نومئی کے مقدمات کے ملزمان کو معافی دی جائے جو پاکستان عوام اور مہنگائی کے ماروں کے لئے اچھا ماحول پیدا کرے گی ۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے ،بیروزگاری ہے ، لوگوں کا کاروبار نہیں ہے، آٹا ایک سو پچاس روپے کلو مل رہا ہے ۔میری چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں ، لوگ مر گئے ہیں ، انہیں چالیس چالیس سال قیدکی سزاسنا دی گئی ہے ،

اس میں میرا بھتیجا بھی شامل ہے جس نے کبھی فیصل آباد دیکھا نہیں لیکن وہاں موجود ہونے کے مقدمے میں اسے چالیس سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں