فرخ حبیب 158

رمضان شوگرملز کے جعلی بینک اکاونٹس کھولنے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہی ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رمضان شوگرملز کے جعلی بینک اکاونٹس کھولنے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مٹھائیاں کھانے والوں کے رونے دھونے کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف 7 ارب ٹی ٹی ایس کیس کے ریفرنس کی سماعت نیب عدالت کررہی ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ رمضان شوگرملز اور العریبیہ شوگرملز کے ملازمین کے نام پر 25 ارب کے جعلی بینک اکاونٹس کھولنے کی تحقیقات ایف آئی اے کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں