فردوس عاشق اعوان

رمضان المبارک کے دوران افطاری کیلئے کھانا تقسیم کیا جائے گا،فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنی اولاد کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل جھونک دئیے، حکومت اشرافیہ کی بجائے پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے غریب و نادار شہریوں کا سہارا بنتے ہوئے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کا آغاز کر دیا، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے روزانہ ہزاروں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے جائینگے، رمضان المبارک کے دوران افطاری کیلئے کھانا تقسیم کیا جائے گا۔