کراچی /لاہور/ راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب عقیدت واحترام سے منائی گئی ، مساجد میں چراغاں اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا تاہم کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل گر ڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک شہر میں بلا تعطل بجلی فر اہم کر نے میں ناکام ہے اور ماہ رمضان کے آخری ایام میں بھی مختلف اضلاع کے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں جب کہ کئی علاقوں میں تو پورا پورا دن بجلی غائب رہتی ہے اور کچھ مقامات پر سحرو افطار میں بجلی بند ہو نا معمول بن چکا ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیراعلا نیہ لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ، شہر کے کئی مقامات پر ساڑھے 7 گھنٹے اور اس سے زیادہ کی اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اس کے علاوہ ہے۔
لاہور میں بھی لوڈ شیڈنگ نے عبادت والی رات کو نمازیوں کی عبادت میں خلل ڈالنے میں کسر نہ چھوڑا۔ جڑواں شہروں میں بھی مسلسل 2 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو تنگ کئے رکھا۔