نیئر حسین بخاری 10

رمضان المبارک میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مہنگائی سے غریب مزدور محنت کش شدید متاثر ہیں۔انہوںنے کہاکہ ماہ رمضان المبارک میں غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو یاد رکھنا ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی لائی جانی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ،اشرافیہ غریبوں اور مستحق خاندانوں کی مدد کرے۔ انہوںنے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں