ستارہ بیگ

رقص ایک خوبصورت آرٹ ہے جو ہرکسی کے بس کی بات نہیں’ ستارہ بیگ

لاہو ر( ر پورٹنگ آن لائن) اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ جس طرح جنم جنم کی میلی چادر ، گھنگروں گرا شریفوں میں ، بشیرا ان ٹربل ، سکسر اور شرطیہ مٹھے جیسے اسٹیج ڈراموں نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کئے وہ کامیابی آج کے دور میں کسی کے حصے میں نہیں آئی ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ معیاری سکرپٹ اسٹیج ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔

رقص کے حوالے سے سوال کا جوا ب دیتے ہوئے ستارہ بیگ نے کہا کہ رقص ایک خوبصورت آرٹ ہے جو ہرکسی کے بس کی بات نہیں ،اس کے لئے فنکار کو خون ِ جگر دینا پڑتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں اسٹیج ڈرامے کے لئے سکرپٹ کا مطالعہ ضرور کرتی ہوں ،کردار اچھا ہو تو میں ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھر لیتی ہوں دوسری صورت میں معذرت کرلیتی ہوں ۔