رضوان

رضوان کا وکٹوں کے عقب میں شاندارکیچ، شائقین کی بھرپور داد

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) راولپنڈی ٹیسٹ میں عمدہ بیٹنگ کے بعد محمد رضوان نے وکٹوں کے عقب میں شاندار کیچ تھام کر شائقین کو دم بخود کردیا۔

رضوان نے بنگلہ دیشی اوپنر ذاکر حسن کی مزاحمت کا خاتمہ شاندار کیچ تھام کر کیا۔نوجوان پیسر نسیم شاہ کی بیک آف لینتھ گیند ذاکر کے بیٹ کو چھو کر وکٹوں کے عقب میں گئی جہاں رضوان نے پہلی سلپ کی جانب ڈائیو لگاکر گیند کوتھام لیا۔رضوان کے شاندار کیچ پر شائقین نے دل کھول کر داد دی۔