لٹریچر 72

رضاکاران کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے شہریوں میں آگاہی لٹریچر کی تقسیم

اوکاڑہ
( شیر محمد)سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی شہریوں میں رضاکارانہ سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مواد، معلوماتی کتابچے اور پمفلٹس تقسیم کیے گئے، اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر نے کہا ہے کہ رضاکار معاشرے کی ترقی، انسانی خدمت اور ہنگامی حالات میں ریلیف سرگرمیوں میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سروس، خون کے عطیات، قدرتی آفات میں امداد اور سماجی بہبود کے منصوبوں میں رضاکاروں کی خدمات ہمیشہ قابلِ ستائش رہی ہیں، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ شہریوں کو رضاکارانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے آگاہی مواد کی تقسیم کا مقصد ہے کہ ہر فرد اپنی صلاحیتوں کے مطابق معاشرے کی بہتری کے لیے کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر آگاہی مواد تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد رضاکارانہ خدمات میں شامل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں