جعفر بن یار
پی آئی اے کے ملازمین نے اپنے حق کے لئے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،احتجاج میں پی آئی اے کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پی آئی اے نے دو ہزار سے زائد ملازمین کو رضاکارانہ ریٹائر کیا تھا
ملازمین کو اکتیس جنوری تک واجبات کی ادائیگی کرنی تھی

حکومت کی جانب سے نو ارب اسی کروڑ روپیہ پی آئی اے کو ادا کردیا گیا ۔ مظاہرین

پی آئی اے حکومت سے پیسے وصول کرلینے کے بعد بھی ملازمین
کو ادائیگیاں نہیں کررہی،ملازمین

دو ماہ سے پی آئی اے نے تنخواہیں نہیں دی جس پر فاقوں کی نوبت آگئی ہے ۔
مظاہرین
پی آئی اے انتظامیہ کی ٹال مٹول سے تنگ آکر اب عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑ رہا ہے ۔ ملازمین
مظاہرے میں پی آئی اے ملازمین کے بچوں نے بھی شرکت کی









