رپورٹنگ آن لائن۔۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائیریکٹر شاہد علی گیلانی پر کئی دن گزرے رشوت کے عوض OPS ترقیاں دینے کا الزام سامنے آ چکا ہے۔

تاہم ڈائیریکٹر مذکور کے خلاف مجاز اتھارٹی کی طرف سے سردست کسی قسم کی کارروائی شروع نہیں کی گئی۔ بلکہ شاہد گیلانی کو لاہور میں اہم عہدہ عطا کیئے جانے کی اطلاعات زیر گردش ہیں۔

شاہد علی گیلانی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن اے لاہور میں بطور ڈائیریکٹر تعیناتی کے دوران اہل ملازمین کو نظر انداز کرکے سنیارٹی میں ان سے جونئیر ملازمین کو OPS بنیادوں پر ترقی دیکر انسپکٹر تعینات کیا۔
شاہد علی گیلانی بے مبینہ طورپر رشوت لیکر جن جونئیر کلرکوں کو OPS بنیادوں پر انسپکٹر کے عہدے پر تعینات کیا ان میں محمد افضل، شوکت علی، رزاکت علی، جعفر شاہین۔ محمد افتخار، مبشر حسین اور محمد ریحان ریاض شامل ہیں۔
جبکہ حق تلفی کا مبینہ شکار ہونے والوں میں شوکت علی ، افضل وحید، غلام رسول، عدیلہ کمال، توقیر منیر، محمد عمران خان، حارث بیگ اور منزہ شامل ہیں۔