رشوت کیوں دی

رشوت کیوں دی۔پنجاب پولیس نے پہلی بار رشوت دینے والے شہری پر مقدمہ درج کر دیا

نیوز رپورٹر۔۔۔

لاہور میں رشوت دینے کی کوشش کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔یہ اپنی نوعیت کا پنجاب میں پولیس کی طرف سے درج کیا جانے والا پہلا مقدمہ ہے۔
رشوت کیوں دی
جو ایس ایچ او کو رشوت دینے کی پاداش میں فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
افتخار نامی فیکٹری مالک پر الزام ہے کہ اس نے اپنی مرضی کا فیصلہ کروانے کیلئے ایس ایچ او تھانہ رائیونڈ سٹی کو 50ہزار روپے رشوت کی پیشکش کی۔
رشوت کیوں دی

جس پر ایس ایچ او محمد ثقلین شاہ نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائے ونڈ میں مقدمہ کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

جبکہ عوامی حلقوں میں اس مقدمے کو دلچسپی سے دیکھا جارہاہے