وزیر اعظم 224

رسول اکرم دنیا کی بہترین شخصیت تھے،انصاف و قانون کی حکمرانی سے قومیں ترقی کرتی ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم دنیا کی بہترین شخصیت تھے جبکہ انصاف اور قانون کی حکمرانی سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں

انہوں نے کہا کہ نبی کریم نے اخلاقیات کے معیار کو بلند کیا، ریاست مدینہ میں قانون کی حکمرانی کو بہت اہمیت حاصل تھی اور قانون کی حکمرانی پر سختی سے عمل ہوتا تھا، وزیر اعظم نے کہا کہ وہی معاشرے پھلتے پھولتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو،عمران خان نے کہا کہ نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنا ہی خوشحالی کا راستہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ غریب اور امیر کے لیے الگ قوانین میں قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں