رجنی کانت

رجنی کانت کیلئے 100 کروڑ کا چیک اور لگژری گاڑی کا تحفہ

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)سپر اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم جیلرکی کامیابی پر انہیں 100 کروڑ روپے کا چیک اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کا تحفہ دیا گیا جس کے باعث رجنی کانت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے بھارتی اداکار بن گئے۔

میڈیار پورٹ کے مطابق بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم جیلر عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔پروڈکشن ہائوس کے مالک کالانیدھی مرن نے رجنی کانت کو فلم کی کامیابی پر بطور تحفہ بی ایم ڈبلیو کی بیش قیمت گاڑی تحفے میں پیش کی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رجنی کانت کو بی ایم ڈبلیو کے دو بیش قیمت ماڈلز میں سے ایک کے انتخاب کیلئے کہا گیا تھا۔

ایک گاڑی کی مالیت 1 کروڑ 24 لاکھ اور دوسری کی ایک کروڑ 95 لاکھ تھی، رجنی کانت نے کم مالیت والی بی ایم ڈبلیو گاڑی پسند کی۔کالانیدھی مرن نے رجنی کانت سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے پروڈکشن ہاس کے ساتھ ایک فلم اور کریں۔رجنی کانت کی فلم جیلرنے 600 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، اس کامیابی پر سپر اسٹار کو 100 کروڑ روپے کا چیک اور بی ایم ڈبلیو کی لگژری گاڑی بطور تحفہ پیش کی گئی۔