لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور بورڈ کے تحت نویں جماعت کی رجسٹریشن سستی روی کا شکار ہو گئی، سکول بند ہونے سے تعلیمی اداروں میں طلباء کی رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہوسکا، رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث طلباء آئندہ سال نہم جماعت کا امتحان نہیں دے سکیں گے،
لاہور بورڈ کے تحت ہر سال ساڑھے تین لاکھ طلباء-04 امتحان دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں نویں جماعت کے طلباء کی لاہور بورڈ کے تحت رجسٹریشن کا معاملہ تاحال جوں کا توں ہے۔ سکول بند ہونے سے طلباء کی رجسٹریشن کا عمل شروع نہ ہوسکا۔
رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث طلباء آئندہ سال نہم جماعت کا امتحان نہیں دے سکیں گے۔ لاہور بورڈ نے رجسٹریشن کیلئے 31 اگست آخری تاریخ مقرر کررکھی ہے۔ زرائع کے مطابق رجسٹریشن نہ ہوئی تو طلباء کو 2022 میں دہم کا امتحان دینے کی بھی اجازت نہیں ملے گی۔
سرکاری سکولوں میں نہم جماعت کے طلباء کی رجسٹریشن فیس 395 روپے ہے جبکہ پرائیوٹ سکولوں میں زیرتعلیم کی رجسٹریشن فیس 1195 مقرر کی گئی ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکول بند ہونے کیوجہ سے طلباء رجسٹریشن فیس جمع نہیں کروارہے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ رجسٹریشن فیس کی ادائیگی کیلئے طلباء سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔