فیملی وِلاگر 43

رجب بٹ ،ندیم مبارک نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ٹک ٹاکرز رجب بٹ اورندیم مبارک نے جوئے کی ایپ پروموشن کے مقدمے میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔رجب بٹ اورندیم مبارکنے لاہورکی سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کیں،رجب بٹ اور ندیم مبارک نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانت دائر کی ۔

رجب بٹ نے ایک جبکہ ندیم مبارک نے این سی سی آئی اے کے2مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائرکیں۔ درخواستوںمیں موقف اپنایا گیا کہ ا این سی سی آئی اے کیمقدمات درست نہیں،تفتیش میں تعاون کے لئے بھی تیارہیں، عدالت گرفتاری سے روکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں