ربیکا خان 95

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، سوشل میڈیا پر تقریب کی خوبصورت تصویریں وائرل ہوگئیں۔

پاکستان کی مقبول ڈیجیٹل کریئیٹرز اور سوشل میڈیا اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین کی زندگی کے حسین سفر کا ایک اور خوبصورت سنگ میل طے ہوگیا، 25 اپریل 2025 کو ربیکا خان کے گھر پر دونوں کی شادی کی تاریخ طے ہونے کی پروقار اور خوشگوار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

ربیکا خان نے اس خاص موقع پر ایک دلکش پیچ پنک رنگ کا بھاری لباس زیب تن کیا، جس پر نفیس کڑھائی اور جھلملاتی آرائش نے ان کے حسن کو دوبالا کردیا، ربیکا نے اپنے بالوں میں خوبصورت سلور کا پراندا بھی سجایا، جو ان کے روایتی انداز کو اور بھی دلکش بنا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں