لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے دو نوجوان اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ربیکا خان اور حسین ترین نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
گزشتہ برس اپنی طویل ترین منگنی کی تقریبات سے خبروں کی زینت بننے والی یہ ٹک ٹاکر جوڑی اب جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے جسکا آفیشل اعلان حال ہی میں جوڑے نے منفرد ویڈیو کلپ کے ذریعے کیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسین ترین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنی نئی گاڑی میں منگیتر ربیکا خان کیساتھ ویڈیو شوٹ کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو کا آغاز ڈرون ریکارڈنگ سے ہوتا ہے جب ایک پل پر حسین اور ربیکا نئی گاڑی میں سوار ہو کر گزرتے نظر آتے ہیں، اس دوران حسین ترین عالیشان گاڑی کی چھت پر لیٹے ہیں جبکہ ربیکا خان سفید لباس میں ملبوس گاڑی کے پر لیٹی ہیں۔دونوں نے اس دوران ایک دوسرے کا ہاتھ تھام رکھا ہے جبکہ پل پر ایڈٹنگ کے ذریعے حسین اور ربیکا کا نام اور انکی شادی کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔
اس تاریخ کے حساب سے ربیکا اور حسین کی یہ جوڑی رواں ماہ جون کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس میں اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔شادی کی تاریخ کا انکشاف کرتے ہوئے حسین نے کیپشن میں لکھا کہ،دو روح ، ایک پیار۔دوسری جانب شادی کے اس اعلان کے بعد ٹک ٹاک کی دنیا سمیت لاکھوں صارفین اس جوڑے کو شادی کی ڈھیروں مبارکباد دیتے نظرآرہے ہیں۔