راہول گاندھی

راہول گاندھی کی بھارتی فوج میں بھرتی اسکیم اگنی ویر پر کڑی تنقید

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن )بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے اگنی ویر اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد فوجیوں کی پیشن، تنخواہوں اور اہل خانہ کی فلاح و بہبود فنڈز کو کارپوریٹ دفاعی معاہدوں کی طرف منتقل کرنا ہے۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگنی ویر اسکیم کے ذریعے نوجوانوں کے خواب اور قومی دفاع، سرمایہ داروں کے مفاد کی بھینٹ چڑھا دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ در حقیقت مودی نے قومی جذبات کو استعمال میں لاتے ہوئے نوجوانوں کو 4 سالہ غیر مستقل فوجی خدمات کے ایک ایسے معاہدے میں جھونک دیا ہے .

جس سے ناصرف ان مستقبل غیر یقینی ہوا بلکہ سرکاری فوجی بھرتی کا مستقل نظام بھی سبوتاژ ہوگیا۔راہول گاندھی نے بتایا کہ اگنی ویر اسکیم فوجیوں کی قربانی کو اڈانی جیسے سرمایہ داروں کے منافع میں بدلنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس اسکیم کا مقصد فوجیوں کی پیشن، تنخواہوں اور اہل خانہ کی فلاح و بہبود فنڈز کو کارپوریٹ دفاعی معاہدوں کی طرف منتقل کرنا ہے۔