ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کے اداکار رام کپور نے کہا ہے کہ وہ راکھی ساونت کی بہت عزت کرتے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری نے انھیں غلط طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔
رام کپور کے مطابق انکے بہت سارے گندے تجربات ہیں۔ وہ راکھی کی بہت ساری چیزوں سے ہوسکتا ہے اتفاق نہ کریں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں انکے فنکارانہ سفر کا احترام کرنا بند کر دوں۔ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے 51سالہ رام کپور نے سدھارتھ کنن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری نے راکھی کو ایک رقاصہ اور انکے بارے میں ایک غلط تصور کو پیش کرنے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ رام کپور رئیلیٹی شو راکھی کا سویمور کی میزبانی کرچکے ہیں، جہاں راکھی نے شادی کرنے کیلئے اہل بیچلرز کی ایک فہرست میں سے انتخاب کیا۔ جب رام کپور سے پوچھا گیا کہ کیا انھیں شو کی میزبانی کرنے پر کوئی پچھتاوا ہے تو انھوں نے کہا اسکا جو بھی مطلب ہو، میں راکھی کی بہت عزت کرتا ہوں، آج سارا بھارت راکھی کا نام جانتا ہے۔
ہوسکتا ہے کہ میں انکے پاگل پن پر مبنی فلسفے سے اتفاق نہ کروں، واہیات چیزیں بولتی ہیں وہ، لیکن وہ جو بھی ہیں، جو کرتی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی گزارنے کا خود انتظام کرتی ہیں۔