ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہاہے کہ ان کے شوہر عادل خان درانی اور انہوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر عادل خان نے ان سے علیحدگی کر لی ہے اور اب وہ عادل خان کے ساتھ نہیں ہیں۔راکھی نے میڈیا کا بتایا کہ ان کے شوہر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اس ہی لئے وہ راکھی سے الگ ہوگئے ہیں۔
