لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے انوائرمنٹ امپیکٹ اسیسمنٹ کے بغیر راوی ریور اربن پراجیکٹ کو تعمیر سے روک دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول کے مکمل جائزے اور منظوری کے بعد راوی ریور اربن پراجیکٹ پر کام کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے راوی ریور اربن پراجیکٹ کو محکمہ تحفظ ماحول کی منظوری سے مشروط کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا محکمہ تحفظ ماحول کی منظوری اور ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لئے بغیر راوی ریور پراجیکٹ پر کوئی کام نہ کیا جائے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ لاہور میں وفاقی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان پراجیکٹ کے تحت راوی ریور اربن پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات سے متعلق رپورٹ پر تاحال کام جاری ہے، محکمہ تحفظ ماحول کی منظوری کے بغیر راوی ریور اربن پراجیکٹ پر کوئی کام شروع نہ کیا جائے۔