سپریم کورٹ 155

راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، سپریم کورٹ کا پنجاب حکومت کی اپیل پرنمبرلگانے کا حکم

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )سپریم کورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کالعدم قراردینے کیخلاف اپیل پر رجسٹرار آفس کو پنجاب حکومت کی اپیل پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ ہمارے سامنے نہیں آیا۔ لاہورہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد ہی اپیل سن سکتے ہیں۔

ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر نمبر بھی نہیں لگا ہوا۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل پرنمبر لگانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں