تنویر سرور۔۔
راولپنڈی اور گردونواح کے تعلیمی اداروں میں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ کی مبینہ ملی بھگت سے مختلف نوعیت کی منشیات کی غیرقانونی فروخت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں منشیات فروش کھلے عام شراب اور منشیات کی ترسیل کرتے نظر آتے ہیں جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے اہلکار فیاض بابر اور دیگرنے تمام تر صورتحال سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود نہ صرف چپ سادھ رکھی ہے بلکہ مبینہ طور پر منشیات فروشوں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ اور ان سے منتھلی وصول کرتے ہیں۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ راولپنڈی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار فیاض بابر وغیرہ منشیات اور شراب فروشوں سے صرف نظر کرکے ان سے بھاری منتھلی وصول کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ منشیات فروشوں کی ترسیل اور آمدورفت سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود آنکھیں بند رکھتے ہیں۔ اورحکام بالا کی ہدایات کے باوجود تعلیمی اداروں میں مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں نہیں کرتے۔






