شیخ رشید 175

راولپنڈی پولیس کا شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو نفری دینے سے انکار

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج اورنفری دینے سے انکار کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کی نفری راولپنڈی پہنچ گئی،تھانہ وارث خان پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کو روزنامچے میں اندراج سے انکار کردیا،

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اہلکاروں کی تعداد 2 سوسے زائدہے،2بسوں میں سوار تھے، پولیس کے انکار کے بعد ایف آئی اے اہلکار واپس لوٹ گئے لیکن 15سے 20ایف آئی اے اہلکار متروکہ وقف املاک میں موجود رہے،متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید ، لال حویلی واگزارکرانے کیلئے مدد طلب کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں