شراب کی فروخت

راولپنڈی میں پرمٹ کے بغیر شراب کی فروخت اور ہوٹلوں میں پرائیویٹ افراد کا داخلہ بند۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

راولپنڈی کی L-2 وینڈشاپس پر پرمٹ کے بغیر ہر طرح کی شراب کی فروخت بند کر دی گئی۔جبکہ وینڈ شاپس اور دیگر لائسنسیز کے پریمیسز میں پرائیویٹ افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی یے۔
شراب کی فروخت
ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی تنویر عباس گوندل کی طرف سے جاری کردہ لیٹر میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ راولپنڈی کی حدود میں واقع ایل ٹو کا لائسنس رکھنے والے ہوٹلوں اور مری بروری کو قانون کے مطابق ریگولیٹ کیا جائے۔یہی نہیں بلکہ راولپنڈی کی وینڈ شاپس کے متعلق خاص طور پر ہدایات جاری کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی یے کہ پرمٹ کے سوا کسی بھی شخص کو شراب کی فروخت نہ کی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔
شراب کی فروخت
خط میں مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ایکسائز کے لائسنسیوں کے کسی بھی کام میں پرائیویٹ افراد کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے ایل ٹو ہوٹلز کی وینڈ شاپس پر مسعود بشیر وڑائچ نامی پرائیویٹ شخص کا حکم چلتا ہے اور ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی سہیل شہزاد اور ایل ٹوکی دونوں وینڈ شاپس کا سٹاف مذکورہ پرائیویٹ شخص کے کے ” احکامات ” پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہیں۔