راولپنڈی

راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث قومی ون ڈے اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا

راولپنڈی (ر پورٹنگ آن لائن)راولپنڈی میں شدید بارش کے باعث قومی ون ڈے اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلا ف سیریز کے سلسلے میں شام ساڑھے چار بجے ٹریننگ کا آغاز کر نا تھا تاہم شدید بارش کے باعث ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا ۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ایک روزہ اسکواڈ کی ٹیم ہوٹل میں ویلکم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے میٹنگ کی سربراہی کی،کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان سمیت تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف نے میٹنگ میں شرکت کی،میٹنگ میں قومی اسکواڈ میں شامل نئے ارکان کو خوش آمدید کہا گیا