راولپنڈی میٹرو سیکنڈل

راولپنڈی میٹرو سیکنڈل ، نیب نے شہباز شریف کو 24اگست کو طلب کرلیا

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) نے راولپنڈی میٹرو سیکنڈل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو24اگست کو طلب کیا ہے، شہباز شریف کو احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا گیا ہے،

نیب ذرائع کے مطابق ریکارڈ کے مطابق احسن اقبال کو کنٹریکٹ اس لئے دیا گیا کہ شہباز شریف نے کہا ہے، کنٹریکٹ دینے کے حوالے آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزت نہیں ہے، فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنڑیکٹ دینے کا کہا ہے جبکہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی جانے کا الزام ہے۔