رپورٹنگ آن لائن
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی ایکسائز برانچ نے ایک بڑی کارروائی میں دو خواتین کو لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی عمران اسلم کی ہدایات پر ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی گل شیر نے انسپکٹر فیاض بابر ، انسپکٹر جواد احمد اور کانسٹیبل جواد محمود سمیت اپنی ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی کے تھانہ بنی کی حدود میں مشکوک جانتے ہوئے لیڈیز سٹاف کے ذریعے دو خواتین زرقا بی بی اور سعدیہ بی بی کو روکا تو ان کے قبضہ سے 4 الگ الگ پیکٹوں میں بند 4 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

دونوں خواتین کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں تھانہ بنی کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔









