ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی والدہ نے کہا ہے کہ بیٹی کو نیشنل ایوارڈ دیر سے ملنے پر رنج ہے، اسے یہ ایوارڈ فلم بلیک کے لیے ملنا چاہئے تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی کی والدہ نے شاہ رخ خان کے اتنے سال بعد پہلا نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ۔کرشنا مکھرجی نے کہاکہ بیٹی کی کامیابی پر فخر محسوس ہے تاہم لگتا ہے یہ اعزاز انہیں دیر سے ملا ہے، رانی واقعی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک میں اپنی اداکاری کے لیے اس کی حق دار تھیں۔آنجہانی گلوکار بپی لہری کی اہلیہ چترانی لہری نے بھی رانی کو دیر سے ایوارڈ ملنے پر حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ رانی میری بیٹی جیسی ہے.
ہمیں یہ جان کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے کہ انہیں نیشنل ایوارڈ ملا، انہوں نے فلم بلیک میں شاندار کام کیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت لوگوں نے انہیں کیسے نہیں سمجھا، انہیں یہ ایوارڈ بہت پہلے دے دینا چاہیے تھا، 30 سال بعد انہیں یہ ایوارڈ مل رہا ہے۔