لاہور،(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی صدر پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسو سی ایشن رانا پرویز سے الائیڈ اور ڈی ایچ کیو فیصل آباد پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رانا پرویز نے حکیم خان نیازی کو پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسو سی ایشن کا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا تو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر ڈی ایچ کیو فیصل آباد کے صدر سردار محمد اسلم نے بھی رانا پرویز کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیرا میڈیکس کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کام کریں گے۔
رانا پرویز نے کہا کہ ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے بھرپور مہم شروع کی جائے گی جس کے پہلے مرحلہ میں محکمہ صحت کے حکام سے مذاکرات ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکیم خان نیازی اور سردار محمد اسلم کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا کر ایسو سی ایشن کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔