اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
وکیل رائے نواز کھرل کی رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔ وکیل درخواست گزار رائے نواز کھرل نے کہاکہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،پہلے یا بعد میں اگر یہ فرار ہو گئے تو کیا ہو گا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ حکومت کا کام ہے،عدالت کا کام تو نہیں ہے۔
وکیل رائے محمد نواز کھرل نے کہاکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے یا ان کا پاسپورٹ سرینڈر کرے۔