رانا شمیم 231

رانا شمیم پیرتک اصل بیان حلفی جمع کرائیں ورنہ فردِجرم عائدکردیں گے،ہائیکورٹ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو پیر تک اصل بیان حلفی جمع کر نے کا حکم د یتے ہوئے انکو کو بیان حلفی لینے خود بیرون ملک جانے دینے کی استدعا مسترد کردی۔

منگل کواسلام آبادہائی کورٹ میں سابق چیف جج گلگت بلتستان کے بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ رانا شمیم پیر تک اصل بیان حلفی جمع کرائیں ورنہ فرد جرم عائد کر دیں گے۔ عدالت نے رانا شمیم کو بیان حلفی لینے خود بیرون ملک جانے دینے کی استدعا مسترد کردی۔ چھ دسمبر کواسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست غیر موثر قرار دی تھی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فیصلے سناتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست دائر کرنے والے رائے نواز کھرل ایڈوکیٹ توہین عدالت کیس میں پارٹی نہیں بن سکتے۔ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا حکومت کا کام ہے،عدالت کا نہیں۔ رائے محمد نواز کھرل نے موقف اختیار کیا تھا کہ رانا شمیم ملک سے فرار ہوسکتے ہیں،اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں