اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی اعلی قیادت کی ایما پر رانا ثنا نے اعلی عدالتوں کے ججوں کے گھروں اور عدالتوں کے گھیرا کی دھمکی دی۔
ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ن لیگ کی پرانی پالیسی ہے، لوگوں کو خریدو، نہ خرید سکو تو دھمکیاں دو حملہ کرو۔ انہوں نے کہاکہ دھمکی دینے کیلے تین دن گزرنے کے بعد بھی اس پر کوئی سوموٹو نہ آنا حیرت پریشانی کی بات ہے۔