رانا ثنا اللہ 204

رانا ثنا اللہ کی عبوری درخواست ضمانت سماعت کےلئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر 9فروری کوسماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ 13جنوری کو بنچ کی عدم دستیابی پر کیس کی سماعت نہیں ہو سکی تھی ۔درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں