رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ کا پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی فوری ہسپتال منتقلی کا مطالبہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی فوری ہسپتال منتقلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاغذی کارروائی کے تماشے بند کرے اور حمزہ شہباز منتقل کرے ،حمزہ شہباز پانچ روز سے شدید بخار میں مبتلا ہے، طبیعت بگڑی تو عمران نیازی کو پکڑیں گے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حمزہ شہبازکی ہسپتال منتقلی میں دانستہ لیت ولعل کا نتیجہ خطرناک ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز کی صحت مزید خراب ہوئی تو عمران نیازی اور عثمان بزدارکا گریبان پکڑیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت ڈرامے بازیاں بند کرے اور حمزہ شہبازکوہسپتال منتقل کرے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا سے متاثرہ ہرشخص کو آئیسولیشن میں رکھا اور ہسپتال لیجایا جاتا ہے،سیاسی مخالفین کے بارے میں حکومتی انتقام واضح ہے۔