رام گوپال 14

رام گوپال ورما نے ارمیلا کیساتھ مبینہ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے برسوں بعد آخرکار اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر سے متعلق اپنے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ایک ٹی وی انٹرویو میں جب ان سے بار بار پوچھا گیا کہ 90کی دہائی میں ارمیلا کے ساتھ ان کی غیر معمولی کیمسٹری کی وجہ کیا تھی؟ تو رام گوپال ورما زیر لب مسکرا کر بولے کہ ارمیلا سب سے ورسٹائل اداکارہ تھیں، اسی لیے ان کے ساتھ زیادہ فلمیں کیں۔

انہوں نے الٹا صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ میں نے امیتابھ بچن کے ساتھ بھی بہت کام کیا ہے، لیکن اس پر نہ کوئی افواہ بنتی ہے اور نہ سوال ہوتا ہے،یہ سب سسٹم اور سوشل میڈیا کا طریقہ کار ہے کہ چھوٹی باتوں کو پھیلا دیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ رام گوپال ورما نے رنگیلا اور ستیا سے لے کر متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ارمیلا کو ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا، جس کے باعث برسوں تک یہ تاثر قائم رہا کہ شاید وہ اداکارہ کے عشق میں مبتلا ہیں اور دونوں کے درمیان رومانس پروان چڑھ رہا ہے۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ رام گوپال ورما کیلئے یہی بات سری دیوی کے لیے بھی کہی جاتی رہی ہے۔ایک وقت ایسا بھی تھا جب رام گوپال ورما کی فلموں میں سری دیوی لازمی حصہ ہوا کرتی تھیں اور دونوں کے بارے یہی گوسپ اس وقت بھی ہوئی تھیں۔تاہم رام گوپال ورنے کہا کہ جب کسی کے ساتھ آپ کے کام کرنے کی کیمسٹری بن جاتی ہے تو ایک اچھی ٹیم ورک ریلیشن بنتا ہے جس سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں