رافیل گروسی 34

رافیل گروسی کی امریکا، اسرائیل، ایران سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کی امریکا، اسرائیل اور ایران سے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کردی۔

رافیل گروسی کا کہنا ہے جوہری تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں، امریکا اور اسرائیل نے نطنز و بوشہر تنصیبات پر متعدد حملے کئے، ایران کا بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ جنگی سرگرمیوں کے باعث خطرے میں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے آئی اے ای اے پر بے حسی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے جرائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رافیل گروسی نے انتہائی غلط مؤقف اختیار کیا اور حملہ آوروں کی مذمت کرنے کے بجائے ایسے جملے استعمال کئے ہیں جو مسائل کو مزید پیچیدہ کر رہے ہیں، گروسی میں عزم اور غیر جانبداری کی کمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں