راشد لطیف

راشد لطیف نے وائٹ بال کرکٹرز کیلئے بھی پینشن کا مطالبہ کردیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے وائٹ بال کرکٹرز کیلئے بھی پینشن کا مطالبہ کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے راشد لطیف نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو وائٹ بال کرکٹرز کے لیے پینشن کی اسکیم تیار کرنی چاہیے، کرکٹرز کو پینشن کی سہولت سے دور رکھنا نا انصافی ہے۔انہوں نے لکھاکہ کچھ کرکٹرز صرف وائٹ بال کرکٹ ہی کھیلتے ہیں،

پینشن کے لیے 60سال کی عمر کو کم کر کے 50سال کیا جائے اور پینشن تو کرکٹ چھوڑنے کے دو تین سال بعد شروع ہو جانی چاہیے۔راشد لطیف نے اس ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)سمیت محمد حفیظ اور مصباح الحق کو بھی مینشن کیا۔واضح رہے کہ پی سی بی اس وقت سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پینشن کی سہولت دیتا ہے۔