اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ راست کے ذریعے ادائیگی چند سکینڈ زمیں ممکن ہوگی، سٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل بینکنگ کے نظام کیلئے بہت محنت کی ہے،راست سے بینکوں کے ذریعے لین دین میں اضافہ ہوگا ، ای کامرس کو فروغ ملے گا ،
احساس راشن پروگرام کو بھی امت کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے۔ منگل کو ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ماضی میں ادائیگی چیک اور کیش کے صورت میں ہوتی تھیں ، جبکہ راست کے ذریعے ادائیگی چند سکینڈ زمیں ممکن ہوگی سٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل بینکنگ کے نظام کیلئے بہت محنت کی ہے
انہوں نے کہا کہ راست سے رقوم کی ادائیگی کے نظام میں بہتری آئے گی راست سے بینکوں کے ذریعے لین دین میں اضافہ ہوگا ،راست کے ذریعے ای کامرس کو فروغ ملے گا ، احساس راشن پروگرام کو بھی امت کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے۔