یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری 81

راحت بیکری جلا ئوگھیرا ئوکیس ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کوراحت بیکری کے باہر جلا ئوگھیرا ئوسمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جون تک توسیع کر دی ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم جون تک توسیع کا حکم سنایا۔ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں