رابی پیرزادہ 194

رابی پیرزادہ نے خطاطی اور تصویری نمائش کی تیاریاں شروع کر دیں

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے بطور مصور اور خطاط اپنی پہلی نمائش کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ رابی پیرزادہ اپنی خطاطی اور مصوری نمائش میں رکھیں گی جس کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد خطاطی اور مصوری پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور یہاں سے حاصل ہونے والی آمدن وہ فلاحی کاموں کے لئے خرچ کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں