کراچی(رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا ذہن تبدیل کرلیا ہے، میں سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب میں بہت اچھا کام کر رہی ہیں، جو لوگ کہتے ہیں کہ وہ ٹک ٹاک ویڈیوز کیلئے کام کر رہی ہیں تو کم از کم وہ کام تو کر رہی ہیں.
میں سمجھتا ہوں کہ جو اچھا کام کر رہا ہو اس کے بارے میں بولنا چاہیے۔سیاست میں انٹری کے سوال پر انہوںنے کہا کہ میرے لیے دعا کیجیے گا کہ میں سیاست سے ہمیشہ دور رہوں، کیونکہ میرے پاس ایک ہی پارٹی تھی جہاں مجھے جانا تھالیکن 2019 یا 2020 میں ذہن تبدیل کیا اور فیصلہ کیا کہ نہیں یہ میرے بس کی بات نہیں ہے میں سیاست نہیں کرسکتا۔