ذکاء اشرف

ذکا اشرف کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

اپنے بیان میں ذکا اشرف نے کہاکہ ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز شاندار طریقے سے کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا کے خلاف ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم اسپرٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذکا اشرف نے کہاکہ کپتان بابراعظم اور پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ جیت ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے نیا ولولہ اور حوصلہ دے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے دونوں ٹیسٹ میچوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔