اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے استحصال اور جبر کے خلاف آواز اٹھانے کا درس دیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ بھٹو شہید قومی رہبر و راہنما اور عوامی نباض سیاستدان تھے،انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جمہوری سیاسی سرگرمی کیلئے پیپلز پارٹی کا پلیٹ فراہم کیا۔
انہوںنے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے استحصال اور جبر کے خلاف آواز اٹھانے کا درس دیایہ بھٹو کا درس تھا کہ پیپلز پارٹی آئین اور جمہوریت کی خاطر ہر آمر سے ٹکرا جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے آمریت کے خلاف مردانہ وار جدوجہد کی۔ انہوںنے کہاکہ بھٹو شہید کے نظریات اور افکار پر عمل درآمد کیلئے آج بھی ہمارے سیاسی نظریاتی کارکن میدان میں ہیں،ذوالفقار علی بھٹو کو تاریخی قومی عوامی خدمات پر قائد عوام کا خطاب دیا گیا۔
انہوںنے کہاکہ ذولفقار علی بھٹو کی قومی سیاسی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، طاقت کا سرچشمہ عوام پیپلز پارٹی کی سیاسی میراث ہے۔ انہوںنے کہاکہ قائد عوام نے آئین دیا ہم آئین اور جمہوریت کے محافظ ہیں ،بلاول بھٹو 22کروڑ لوگوں کے آئینی معاشی انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔